• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت لیہ میں 200بستروں کا ’’مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال‘‘ تعمیر کریگی

لاہور (جنرل رپورٹر )پنجاب حکومت لیہ میں 1 ارب روپے کی لاگت سے 200بستروں پر مشتمل ’’مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال‘‘ تعمیر کرے گی جس کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ جدید اور اعلیٰ معیار کا حامل یہ ہسپتال200کنال پر تعمیر ہوگا ۔اس امر کا اظہار سیاسی معاون برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اعلیٰ معیار زندگی کی فراہمی میں کوشاں ہیں تاکہ لوگوں کو احساس کمتری اور پسماندگی سے نکالا جا سکے۔ صوبہ کے پسماندہ علاقے کے لوگوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر ہر قسم کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے تیز ترین اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ماضی میں جنوبی پنجاب کی ترقی کی باتیں صرف کاغذی کارروائی تک محدود رہیں۔اب ایسا نہیں ہو گا۔و زیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کے ہر علاقہ اور شہروں کو صوبے کے ماتھے کا جھو مر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ 
تازہ ترین