کراچی (اسٹاف رپورٹر) عمیر علی کے فیصلہ کن گول کی بدولت خان ریسرچ لیبارٹریز نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو 0-1 سے شکست دیدی۔ لاہور میں کے آر ایل نے ابتداء سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا لیکن کے پی ٹی کے دفاعی کھلاڑیوں نے ان کی ہر کوشش کو ناکام بنایا۔ دوسرے ہاف میں کھیل کے 81 ویں منٹ میں عمیر نےفیصلہ کن گول کرکے ٹیم کو کامیابی دلادی۔ ادھر نیوی نے آرمی کو 1-2 سے شکست دے دی۔15 ویں منٹ میں نیوی کے عبدالرحمان نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔ آرمی کی طرف سے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رہا اور پہلے ہاف کے اختتام سے چند لمحے قبل گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں عبدالرحمان نے اپنا اور نیوی کا دوسرا گول کرکے میچ کا فیصلہ اپنی ٹیم کے حق میں کردیا۔