• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبسڈی نہ ملنے پر 15 اکتوبر کو بند کی جانے والی اسپیڈو بس سروس کو دوبارہ بحال کردیا گیا، پہلی بس لودھراں سے مسافروں کو لے کر بہاولپور روانہ ہوگئی۔

لودھراں اور بہاولپور کے درمیان چلنے والی اسپیڈو بس سروس کو آج صبح ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز نے افتتاح کرکے دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راؤ امتیازکا کہنا تھا کہ اسپیڈو بس سروس اب مستقل چلتی رہے گی جس سے شہری اوربالخصوص طلبا و طالبات کو اسلامیہ یونیورسٹی جانے کے لیے دوبارہ سے صاف ستھری اور سستی بس سروس میسر آسکے گی۔

تازہ ترین