• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاندلی الزامات: پرویز خٹک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

وزیر دفاع پرویز خٹک کو عام انتخابات میں دھاندلی ا لزامات کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا، پرویز خٹک کا نام پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے تجویز کیا۔

پارلیمانی کمیٹی برائے مبینہ انتخابی دھاندلی کا آج پہلا اجلاس ہواہے ، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

اجلاس کے دوران ٹی او آرز بنانے کے لیے 8 رکنی ذیلی کمیٹی کے قیام پراتفاق کیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات پر اعتراضات کاجائزہ لیں گے ۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے حکومت کمیٹی کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی ، ایسا ہواتواپوزیشن اپنالائحہ عمل لانےپرمجبورہوگی ۔

احسن اقبال نے تجویز دی کہ پرویز خٹک کے ساتھ ایک مشترکہ چیئرمین بھی ہونا چاہئے جس پر وزیر اطلاعات فواد چودھری بولے کمیٹی میں ایک ہی خاتون شیریں مزاری ہیں انہیں مشترکہ چیئرمین بنا لیں ۔

رانا تنویر نے کہا اگر یہ خاتون ہیں تو باقیوں کا کیا بنے گا، اس پرقہقہےگونج اٹھے۔

تازہ ترین