حب ( نامہ نگار) جیٹی کی ڈریجنگ پر اب تک کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود علاقے کے غریب ماہی گیروں سمیت کاروباری افراد کو کوئی فائدہ نہیں حاصل ہوا ہے ۔یہ بات ضلع گوادر کے سماجی کارکن میر بجار بلوچ نے اپنے بیان میں کہی ۔وزیر اعلیٰ ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے پسنی جیٹی کیلئے اقدامات شروع کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ چائناکمپنی گوادر میں کھدائی کا کام کررہی ہے ۔اگر پسنی جیٹی کی بحالی کیلئے اس سے مدد لی جائے تو بہتر ہوگا کیونکہ چائناکمپنی کے پاس مکمل جدید مشنری اور عملہ موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ دو لاکھ سے زائد کی آبادی پسنی کی غریب ماہیگیروں سمیت عام طبقہ لوگ جیٹی کی عدم بحالی سے سخت پریشانی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگی بنیادوں پر جیٹی کی بحالی کیلئے اقدامات کئےجائیں ۔