پشاور( کرائم رپورٹر) پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں 500افغان پولیس اہلکاروں کوبھی تربیت دی گئی ، ٹریننگ کالج پاکستان پولیس کی قدیم ترین تربیت گاہ ہے جو 1935ء میں قائم ہوئی ۔ 1938میں اِسے ریکروٹ سنٹر سے بڑھا کر ٹریننگ سکول اور 1991میں اِسے کالج کا درجہ دیاگیا ۔ اُس وقت سے لیکر اب تک مختلف قسم کے کورسزکرائے جاتے ہیں۔ اور انہی کورسز کی بدولت پولیس افسران کو ترقی دی جاتی ہے۔ کالج کے نصاب کواب کمپیوٹرائزڈ کردیاگیاہےاور اس میں جدید کورسز بھی شامل کئے گئے ہیں۔ ادارے کو یہ امتیازی حیثیت حاصل ہے کہ اس میں خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر، موٹروے اور اسلام آباد پولیس کے افسران کورسز کیلئے آتے ہیں جبکہ حال ہی میں 500 سے زائد افغان پولیس اہلکاروں کو بھی اس ادارے میں تربیت دی گئی۔ اس ادارے میں بیک وقت تین ہزار پولیس اہلکار مختلف قسم کے کورسز میں شامل کئے جاتے ہیں۔