• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی،60 ہزارکلوناقص اچارتلف

پنجاب فوڈاتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے اچارپروڈکشن یونٹ سیل کر کے 60 ہزارکلو ناقص اچارتلف کر دیا ۔

پنجاب فوڈاتھارٹی نےڈی جی محمدعثمان کی سربراہی میں ناقص اچاربنانے والے ایک پروڈکشن پر چھاپہ مارکر 60 ہزار کلو ناقص اچار برآمد کرکے تلف کردیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ سیل،اچارکی تیاری میں گلےسڑے،پھپھوندی لگےپھل اورسبزیاں استعمال کیےجا رہے تھے،اچارکی تیاری کےلیےمضر صحت کیمیکلزکااستعمال کیاجارہا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ فنگس کا ذائقہ ختم کرنےکےلیے کیمیکل ذدہ فلیورزکا بھی استعمال کیاجارہا تھا، ویجیلنس ونگ نےسپلائی چین کی ریکی کرکےفیکٹری کاسراغ لگایا۔

محمدعثمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناقص اچارمختلف برانڈزکےناموں سےفروخت کیا جاتا تھا،اچاربنانےوالےمعروف برانڈزکوبھی سپلائی کرنےکےشواہدملے۔مزید تحقیق جاری ہے۔

انہوں نے عوام سےگزارش کی  ہے کہ گھر پربنا اچار اوراشیا کا استعمال کریں۔

تازہ ترین