• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے شہر بدین میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکے کے 4تاجروں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں گٹکا برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کارروائیاں کراچی ہائی وے پر گولارچی چیک پوسٹ، نندو بائی پاس اور فردوس کالونی بدین میں کی گئیں۔

ملزمان غلام نبی، منور شاہ، ساجد علی کے قبضے سے مجموعی طور پر 14 ہزار 770گٹکے برآمد کیے گئے جبکہ ملزم غلام نبی کے سے گٹکا لے جانے والی وین کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

تازہ ترین