• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: حماس سے جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مزید ایک اور اسرائیلی فوجی غزہ میں حماس سے جھڑپ میں مارا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے نہال بریگیڈ کا سارجنٹ ایریل زیم شمالی غزہ کی لڑائی میں ہلاک ہوا۔

رپورٹس کے مطابق زمینی آپریشن کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 272 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 900 ہو چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید