• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج دوبارہ درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں آج درجۂ حرارت کو محسوس کرنے کی شدت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہو سکتی ہے۔

جواد میمن کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب سے آنے والی نم ہواؤں سے مضافاتی علاقوں میں بادل بن سکتے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ گڈاپ، تیسر ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن، حب ڈیم اور نوری آباد میں بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ 

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں 15 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن  میں نمی کا تناسب 55 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی زیادہ محسوس ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید