• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی تحریک استحقاق کی تائید کردی

قومی اسمبلی میں ڈی جی نیب کے خلاف ن لیگ کی تحریک استحقاق کی پیپلز پارٹی نے بھی تائید کردی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک استحقاق کے حق میں کہا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر ایک افسر اراکان اسمبلی کا میڈیا ٹرائل کررہا ہے، حکومت کے تنخواہ دار لوگوں سے احتساب نہیں چاہتے۔

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے تحریک استحقاق کی حمایت کی اور کہا کہ ممبران کے میڈیا ٹرائل کی اجازت دی تو یہ سلسلہ جاری رہے گا،آج ن لیگ والے ہیں کل کوئی اور ہوگا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا اب نیب کی یہ پالیسی ہے کہ وہ صرف میڈیا ٹرائل کریں گے؟

ن لیگ کے رانا تنویر نے کہا کہ حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے،گریڈ 20 ،21کا افسر حکومتی آشیر باد کے بغیر ایسی بات کرہی نہیں سکتا۔

تازہ ترین