• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی تحریک استحقاق تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، فواد چودھری

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپوزیشن کی تحریک استحقاق کو تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دے دیا۔

وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ زیرتفتیش کیس پرتحریک استحقاق لانا مناسب نہیں، دیکھنا ہوگا معاملہ کہاں سے شروع ہوا؟

اپوزیشن کی تحریک استحقاق اور اپوزيشن رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آپ تحریک استحقاق جیسا ہتھیار استعمال کرکے تفتیش پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زير تفتیش کیس پر تحریک استحقاق لانا آئین کے خلاف ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ایم این اے ہیں تو بائیس کروڑ عوام سےبالاتر ہوجائیں، آپ کے ساتھ بالکل وہی سلوگ ہوگا جو باقی لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ایم این اے ہیں تو سب کے بارے میں بات کریں لیکن کوئی آپ کے بارے میں بات نہ کرے۔

تازہ ترین