اسلام آباد(خبرایجنسی) سابق وزرائے اعظم میاں محمد نواز شریف اور شاہد حاقان عباسی کے کیمپ آفسز پر 1 ارب 43 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے،شاہد خاقان کی حکومت میںبھی جاتی امرا کیمپ آفس کام کرتا رہا،2013سے 18تک 92 لاکھ ،شاہد خاقان کے2سال میں 51لاکھ خرچ ہوئے۔کابینہ ڈویژن نے جمعے کو سابق وزرائے اعظم کے کیمپ آفسز پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر یں،یہ تفصیلات وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب کی شکل میں ایوان میں پیش کی گئیں،کابینہ ڈویژن نے ایوان کو بتایا کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے کیمپ آفسز پر 1 ارب 43 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔ تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بننے کے بعد بھی جاتی امرا کیمپ آفس قائم رہا۔نواز شریف کے جاتی امرا کیمپ آفس پر 2013 سے 2018 تک 92 لاکھ سے زائد اخراجات ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی کے اسلام آباد کیمپ آفس پردو سال میں 51 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔دوسری جانب وزارت خزانہ نے پاکستانیوں کے دنیا بھر میں خفیہ اکائونٹس سے متعلق کا تحریری جواب ایوان میں جمع کرا دیا۔ وزارت خزانہ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ پاکستانی شہریوں کے خفیہ فنڈز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔