• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ٹیبل ٹینس میں چینی مردوں کی ٹیم کی فتوحات جاری

کوالالمپور (نیوز ایجنسیز ) دفاعی چیمپئن چین کی مردوں کی ٹیم کا ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ نے پیر کو یہاں 2016 ء ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپس میں شمالی کوریا کو 0-3 سے مات دے دی۔ دفاعی چیمپئن نے گذشتہ روز یونان کو 3-0سے شکست دی تھی ۔ مالونگ نے چوئی 2 کو بآسانی 11-6، 11-8 اور 11-4 سے حیرت زدہ کر دیا جبکہ ان کی ٹیم کے ساتھی فان ژین ڈونگ اور فانگ بو نے اپنے میچ بالترتیب 3-0 اور 3-1 سے جیت لئے ۔ بعد میں چینی ٹیم نے چائنیز تائپے کو بھی اسی مارجن سے آسانی کے ساتھ زیر کرلیا۔ ادھر میزبان ملائشیا کےلیے دوسرا روز بھی اچھی خبر نہیں لایا، اسے جرمن ٹیم کے ہاتھوں تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دریں اثنا چینی ٹیم کے ہیڈ کوچ لایو گواؤ لیانگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی ٹیم آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔
تازہ ترین