• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

سندھ بھر میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں محکمہ ماحولیات کے حکام نے بتایا کہ پولی تھین بیگ کی تیاری اوراستعمال جرم ہے۔کابینہ نے پولی تھین بیگ کے استعمال کیخلاف محکمہ ماحولیات کی سفارشات کی منظوری دیدی۔

ترجمان کے مطابق تین ماہ میں مرحلہ وارتمام اضلاع میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

جلاس میں گورنر،وزیراعلیٰ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ،چیف سیکرٹری کو بلٹ پروف گاڑی دینےکی منظوری بھی دی گئی ۔

اجلاس میں وزیرداخلہ، اسپیکر،آئی جی پولیس،دو ایڈیشنل آئی جیز کوبھی بلٹ پروف گاڑیاں دینے کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس کے دوران بیمار و معمر قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر 3 ماہ میں نئی لسٹ مرتب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ نے خطرناک امراض میں مبتلا معمر قیدیوں کی رہائی کی بھی منظوری دی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ جیل کی میڈیکل کمیٹی معمر قیدیوں کی تفصیلات کابینہ کو ارسال کرے گی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے رہائی پانے والے قیدیوں پر نظر رکھی جائے گی۔

تازہ ترین