• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے مظالم کی انتہا کردی، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

پیرس (رضا چوہدری) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے مظالم کی انتہا کردی، چھ ہزار سے زیادہ شہادتیں، عصمت دری اور مظالم کی داستانوں نے اقوام عالم کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے دورہ فرانس کے موقع راجہ اشفاق حسین صدر ن لیگ کشمیر ونگ فرانس اور جموں کشمیر فورم کے چیئرمین نعیم چوہدری کے عشائیہ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہمیں فوٹو سیشن سے نکلنا ہوگا، ہمارا دشمن بڑا مکار ہے، کشمیریوں کا دنیا بھر پاکستان کے سوا کوئی ساتھ دینے کو تیار نہیں، جنوری میں ہم ای یو پارلیمنٹ میں اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔ مقصد کے حصول کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا اصولوں پر قائم رہتے ہوئے آزاد کشمیر کے مالی اور دیگر معاملات حل کئے ہیں، اب ہم اپنے فیصلے خود کرتے ہیں، میرٹ کی بنیاد پر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک کی بھارت سے تجارت ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ممالک انسانی حقوق کی پامالی اور مظالم پر آنکھ بند نہیں رکھتے، اقوام متحد کی حالیہ رپورٹ سے بھارت کے چہرے سے نقاب اتر گیا۔اس موقع راجہ اشفاق احمد، چوہدری ریاض بھاپا جبکہ عشائیہ کی تقریب میں نعیم چوہدری، ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ ،راجہ علی اصغر ، روحی بانو ، کامران بٹ مشتاق پاشا سمیت مختلف رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے متحد ہو آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تازہ ترین