• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’لوگ مذہب کالبادہ اوڑھ کر بحران پیدا کررہے ہیں‘

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی نہیں فکری بحران ہے ، سپریم کورٹ کےفیصلے کےبعدپیداہونےوالا بحران معاشرے کابحران ہے، لوگ مذہب کالبادہ اوڑھ کر بحران پیدا کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہر ہفتے ایک نیا مسئلہ نکال کر سیاست چمکاتے ہیں ، یہ نظریات کی لڑائی ہے،یہ بندوق سےنہیں دلیل سےلڑی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی نے پڑھا ہی نہیں ، ریاست کی ناکامی یہ ہوئی کہ بندوق والے کی دلیل کےسامنےدوسروں کوبچانہیں سکی۔

تازہ ترین