• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خبر نگار) عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے روح پرور محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ محفل میلاد میں نعت خوانی اور درود وسلام کے بعد خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔تفصیلات کے مطابق آقا دو جہاں حضرت محمد ؐ کی ولادت کی مناسبت سے والٹن سٹاپ مین والٹن روڈپر محفل میلاد کا انعقاد زیر صدارت حاجی غلام نبی اورڈاکٹر انصار علی نور کیا گیا ۔ محفل میں نامور نعت خوانوں جن میں تنویر احمد باہو، محمد ندیم قادری ، حاجی خالد نعمانی ، افتخارعلی اور اعجاز علی سمیت دیگر نے اپنے اپنے انداز میں حضور کی شان بیان کی۔ محفل میں نعت خوانوں کی حاضری کے بعد خصوصی دعا بھی کی گئی ۔
تازہ ترین