• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے مسائل سے آگاہ،مدنی چوک پر جلدیوٹرن بنوا ئیں گے،شاہ محمود

ملتان ( سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تاجروں کے مسائل سے آگاہ ہیں اور وہ مدنی چوک پر جلد یوٹرن بنوا دیں گے، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کر کے وزیراعلیٰ پنجاب سے منظوری کروائیں گے اور اہلیان نیو ملتان کو اس اذیت سے چھٹکارا دلوائیں گے، تاجروں کے دیگر مسائل بھی اولین ترجیح میں حل کریں گےان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان الخدمت گروپ کے استقبالیہ سےگیا، چوہدری سلیم کمبوہ نے کہا کہ گلشن مارکیٹ کے تاجر پریشان ہیں، مسائل حل کئے جائیں ، صدر چوہدری محمد الیاس نے کہا کہ مدنی چوک پر میٹرو روٹس کی وجہ سے دیوار برلن بنا دی گئی، نیو ملتان کو 2حصوں میں تقسیم اور گلشن مارکیٹ میں کاروبار تباہ ہو گیا ہے، اس موقع پر چوہدری کاشف، شبیہ الحسن، یونس قریشی، رانا محمد ندیم، بابر شاہ، اسرار ڈوگر، رانا عبدالغفار، ملک فضل، اشفاق بھٹہ، فاروق قریشی، اشفاق ندیم ودیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین