• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی فوج کا خفیہ آپریشن بمباری، 10فلسطینی شہید

غزہ (جنگ نیوز)غزہ میں اسرائیلی فوج کے خفیہ آپریشن اور فضائی بمباری کے نتیجے میں حماس کے کمانڈر سمیت 10فلسطینی شہید ہوگئے ، بمباری سے حماس کے زیر اہتمام چلنے والا ٹی وی مکمل طورپر تباہ ہوگیا ،حماس اور اس کے اتحادی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیل پر درجنوں راکٹ حملے، اسرائیلی فوج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ۔ تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسرائیلی فوج کے خفیہ آپریشن کے نتیجے میں حماس کے کمانڈرز سمیت 7 فلسطینی شہید اور ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیاجبکہ بمباری کے نتیجے میں تین مزید فلسطینی شہید ہوگئے ۔
تازہ ترین