• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاو ر، معمولی تنازع پر فائر نگ،نائب ناظم سمیت 3ہلاک

پشاور( نمائندہ جنگ) پشاور صدر کے قریب نوتھیہ قدیم میں معمو لی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں اے این پی کے نائب ناظم سمیت 3جاں بحق ہو گئے ۔ گلبرگ پولیس کے مطابق 25نومبر کو نوتھیہ قدیم میں اے این پی کے نائب ناظم شیر علی کے بیٹے سعد اور بھتیجے آفتاب کی شادی طے ہے ۔اتوار اور پیر کی درمیانی رات تقریباً 1 بجے کے بعد نوتھیہ قدیم میں شیر علی کے دوست آئے جنہوں نے آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی جس پر شیر علی کی پڑوس میں رہائش پذیر اپنے قریبی دوست طارق کے ساتھ تکرار ہو گئی اس دوران طارق نے پستول نکال کر شیر علی کو دھمکایا جس پر وہ طیش میں آگیا اور نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی ۔
تازہ ترین