• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر سے منشیات فروشوں کا نیٹ ورک ختم کیا جائے، چوہدری عارف

لوٹن( نمائندہ جنگ) لوٹن میں حلقہ چڑھوئی سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر ایگزیکٹو چوہدری محمد عارف نےکہاہے کہ آزاد کشمیر سے منشیات فروشوں نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے تاکہ ہمارے بچے منشات کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہ سکیں، آزاد کشمیر حکومت کے ارباب اختیار کو چاہیے کہ وہ دیہاتوں کی سطح پر اور شہری علاقوں میں بھی ورکشاپس کا انعقاد کرکے نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرے اور جو لوگ اس ناجائز کاروبار میں ملوث ہیں ان کو سخت سزائیں دے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کوٹلی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کا گینگ پکڑنے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ منشیات فروش آزاد کشمیر بھر میں گہرے روٹس رکھتے ہیں علما کرام بھی اپنے وعظ اور درس و تدریس کے ذریعے لوگوں کو اس لعنت سے دور رکھنے کیلئے تبلیغ کریں۔ 
تازہ ترین