• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے سر قلم ہونے سے بچائے جائیں،اہل خانہ

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی رہائی کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے جیلوں میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے اہل خانہ نے در د بھری آوازوں میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے سر قلم ہونے سے بچائیں۔سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی سزائے موت پر عملدرامدکو فوراً رکوایا جائے اورہمارے پیاروں کو فی الفور وطن واپسی کے لیے سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنا چاہئے۔
تازہ ترین