• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء کو ان کے جائز تعلیمی و سیاسی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے‘پشتونخوا ایس او

کوئٹہ(پ ر)پشتونخوا ایس او کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی سیاسی‘ وطنی خدمات کی بدولت پشتون قومی تحریک کو جلا ملی اور منظم سیاسی نظریاتی پارٹی و تنظیم نے خان شہید کے ویژن و سیاسی فلسفے کو عوامی مقبولیت کی معراج عطاء کی ان خیالات کا اظہار آئی ٹی یونیورسٹی کے سیکرٹری ڈیرہ ودان اور سینئر معاون سیکرٹری شعیب خان نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی علوم و فنون اور اظہار رائے کی آزادی کی صدی ہے جس میں کسی بھی سیاسی قومی فکر پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے بلکہ اظہار رائے کی آزادی ہی سے معاشرے کی مجموعی سوچ کو ترقی پسند و روشن فکر بنایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ یونیورسٹی میں اعلیٰ انتظامی افسر کے ایماء و سرپرستی میں اظہار رائے پر پابندی لگائی گئی ہے طلباء کو اپنے جائز تعلیمی و سیاسی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے وائس چانسلر کی کرپشن اور میرٹ کی پامالیوں کی نشاندہی کرنے والے طلباء و اساتذہ کو زیر عتاب لایا جاتا ہے اور ان کو مختلف طریقوں سے اذیت دی جاتی ہے لیکن طلباء یونیورسٹی انتظامات کے منفی حربوں سے کسی بھی طرح مرعوب نہیں ہونگے بلکہ اپنے اکابرین خان شہید عبدالصمدخان اچکزئی کی سیاسی فکر و جدوجہد کو ہر حالت میں زندہ رکھیں گے اور کسی بھی دبائو و منفی عمل کو برداشت نہیں کرینگے بیان میں کارکنوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ دسمبر کے جلسے میں بھر پور شرکت کریں اس سلسلے میں پشتونخوا میپ کے مرکزی دفتر سے جلوس روانہ ہوگا۔
تازہ ترین