• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانیہ میں چاقو سے مسلح نوجوان کے حملوں میں 10افراد زخمی

بخارسٹ(این این آئی)مشرقی یورپی ملک رومانیہ کے ایمرجنسی حکام نے بتایا ہے کہ ایک بیس سالہ نوجوان کے حملوں سے کم از کم دس افراد زخمی ہوئے ۔پولیس ترجمان نے بتایاہے کہ ابھی تک ان حملوں کی وجوہات حاصل نہیں کی جا سکی ہیں اور تفتیشی عمل جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مبینہ ملزم نے پہلے ایک شاپنگ مال میں چاقو سے حملے کیے اور پھر کار پیدل چلنے والوں پر چڑھا دی۔ پولیس کے مطابق کسی بھی زخمی کو جان لیوا زخم نہیں آئے ۔ پولیس کی خاتون ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حملہ آور نے شاپنگ مال میں سات افراد کو زخمی کیا اور ان میں گیارہ اور تیرہ برس کے بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ابھی تک ان حملوں کی وجوہات حاصل نہیں کی جا سکی ہیں اور تفتیشی عمل جاری ہے۔
تازہ ترین