• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ او ریورپی یونین بریگزٹ معاہدے کے مسودے پر متفق

کراچی (نیوز ڈیسک) طویل مذاکرات کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین بریگزٹ معاہدے کے مسودے پر تکنیکی سطح پر متفق ہو گئے ہیں۔ برطانوی اور آئرش میڈیا کے مطابق اس اتفاق رائے کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے بدھ کے روز ملکی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق جلد ہی سرکاری سطح پر بھی اس اتفاق رائے کا اعلان کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے تنبیہ کی ہے کہ وزیر اعظم تھریسامے کی حکومت یورپی یونین کے ساتھ مل کر بریگزٹ سے متعلق جو معاہدہ طے کرنا چاہتی ہے، اس کے بعد برطانیہ کی حیثیت ایک یورپی کالونی کی سی رہ جائے گی۔ بریگزٹ ریفرنڈم میں عوام نے ووٹ نوآبادیاتی حیثیت کے لیے تو نہیں دیا تھا۔ اس ڈرامے سے کسی کو بھی بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے نائب نے کہا تھا کہ لندن اور برسلز بریگزٹ معاہدے کے ’بہت ہی قریب‘ پہنچ چکے ہیں۔ برطانوی کیبنٹ آفس منسٹر ڈیوڈ لڈنگٹن کےمطابق بریگزٹ معاہدہ تاہم ’ممکن تو ہے مگر ہرگز حتمی‘ نہیں ، ان کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاء کا معاہدہ طے پاسکتا ہے،اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فریقین رواں ہفتے ہی اس معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔ بورس جانسن نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا، ’’ہو گا یہ کہ برطانیہ یورپی کسٹمز یونین کا حصہ رہے گا اور یوں اس پر برسلز کا ریگولیٹری کنٹرول بھی جاری رہے گا۔

تازہ ترین