• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کی سپریم کورٹ نے صدر کا اقدام کالعدم قرار دیکر اسمبلی بحال کردی

کولمبو(جنگ نیوز)سری لنکا کی سپریم کورٹ نے صدر سری سینا کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے کر اسمبلی بحال کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں پیدا ہونے والا سیاسی بحران کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، تازہ ترین صورت حال میں سپریم کورٹ نے صدر کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے کر پارلیمنٹ بحال کردی ہے۔چیف جسٹس نالن پریرا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے برطرف وزیراعظم کے درخواست کی سماعت کی اور سری لنکا کی تاریخ کا سنگ میل بننے والے فیصلے میں صدر کی جانب سے 5 جنوری کو نئے الیکشن کرانے کے اقدام کو روک کر پارلیمنٹ بحال کردی۔ 
تازہ ترین