• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن بلدیاتی انتخابات کے بعد ہوں گے

پشاور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات بلدیاتی الیکشن کے بعد ہوںگے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلدیاتی الیکشن سے قبل پارٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بلدیاتی الیکشن کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے۔تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے پارٹی عہدوں کے لیے خواہشمند کارکنوں سے درخواستیں مانگی گئی تھیں جس کا منگل کو آخری روز تھا۔
تازہ ترین