• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ڈریپ سی ای اوکی عدم تعیناتی پربرہم

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا مستقل سی ای او تعینات نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ عدالت کے حکم پر تعیناتی کیوں نہیں ہوئی؟

عدالت نے سیکریٹری صحت کو دو دن میںڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ) کے سی ای او کی سمری تیار کر کے مجاز اتھارٹی کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مجاز اتھارٹی15دن میں سمری پر فیصلہ کرے۔

وکیل مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایا کہ حکومت اور دوا ساز کمپنیوں میں اتفاق رائے ہو گیا،حکومتی نوٹیفکیشن جاری ہونے تک قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔

تازہ ترین