اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہناہےکہ پاکستان 19 واں آئی ایم ایف پروگرام لینےجارہاہےتاہم یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا‘آئی ایم ایف نےآج پہلی بار ہمارے سامنے رکھاہےکہ معیشت کی بہتری کیلئےکیاکیاکرنےکی ضرورت ہے‘ہم چاہتےہیں کہ عالمی مالیاتی فنڈکے پاس نہ جاناپڑے‘مذاکرات جاری ہیں‘کچھ دنوں میں صورتحال واضح ہو جائیگی‘آئی ایم ایف کےپاس جانےکےفیصلےمیں تاخیرکاتاثرغلط ہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان سٹیل ملزسمیت دیگراداروں کو ری سٹرکچرنگ کی ضرورت ہے‘ ہم نےایل پی جی سلنڈرپرٹیکس 30 سےکم کرکے 10فیصد کردیا ہے۔