• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دپیکا رنویر شادی کی پہلی آفیشل تصاویر

بالی ووڈ کے دو اہم ستارے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ گذشتہ روز اٹلی کے شہر روم میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، بالی ووڈ جوڑی کی شادی کے بعد اُن کے مداح تصاویر کا بے چینی سے انتظار کرررہے ہیں۔

رنویر سنگھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شادی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔


بھارتی اخبار کے مطابق اٹلی کے لیک کومو میں گذشتہ روز کونکنی روایات تحت شادی کے ایک آج سندھی روایات کے شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔

رنویر اور اُن کے باراتی بالی ووڈ گانوں پر رقص کرتے ہوئے بوٹ کے ذریعے تقریب میں پہنچے، بارات میں شریک مرد سرخ رنگ کی پگڑی باندھے ہوئے تھے جبکہ خواتین سرخ اور گلابی رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں۔


دپیکا اور رنویر نومبر 2012ء میں سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم ’’رام لیلہ‘‘ کے بعد ایک دوسرے کے قریب آئے، جس کے بعد اُنہوں نے 2013ء میں فیصلہ کیا کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے روز ہی شادی کریں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون بھارت واپسی پر دو الگ الگ استقبالیہ دیں گے، ایک ممبئی جبکہ دوسرا دپیکا کے آبائی علاقے بنگلورو میں ہوگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین