• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا نے سالگرہ اذہان اور شعیب کے ساتھ منائی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی 32 ویں سالگرہ نومولود بیٹے اذہان اور شوہر شعیب ملک کے ساتھ منائی۔

ثانیہ مرزا نے سالگرہ کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔


اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک فوٹو شیئر کی، جس میں وہ اپنے بیٹے، اہلیہ ثانیہ مرزا اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔



شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا 16 دن کا ہوگیا ہے، آج ہی کے دن میری اہلیہ 16برس کی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے30اکتوبر کو بیٹے کے باپ بنے تھے اور انہوں نے اپنی فیملی کو ترجیح دیتے ہوئے 21نومبر سے شارجہ میں شروع ہونے والی ٹی 10لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین