• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوئے میں25000پونڈزہارجانیوالا جواری ایک گھنٹہ بعدگھرمیں مردہ پایا گیا

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک جواری کیسینو پر رولیٹ اور ’’ کریک کوکین‘‘ سلاٹ مشینوں پر کھیلتے ہوئے 25000پونڈز ہار جانے کے بعد اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔سن کے مطابق 37سالہ حسین یامن ہفتہ کی شب سٹریٹ فورڈ ، ایسٹ لندن میں ایسپرس کیسینو پر بھاری رقم جوئے میں ہار جانے کے بعد بہت طیش میں تھاجسے اس کے دل گرفتہ بھائی نے ہیکنے ، نارتھ لندن پر واقع گھر میں پیر کو علی الصبح مردہ پایا۔غم سے نڈھال فیملی نے بتایا کہ یہ بات سب کے علم میں تھی کہ یامن کو جوئے کی لت پڑ گئی تھی اور وہ پچھلے دو برسوں میں تقریباً 100000پونڈز ہار چکا تھا۔ فیملی نے میل آن لائن کو بتایا کہ کیسینو نے اس کی کوئی مدد نہیں کی۔ اس کے کزن کا کہنا تھا کہ اس کی موت نے والدین کو تباہ کر دیا ہے۔محمد یامن نے ویب سائٹ کو بتایا کہ بز نس مین ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر پر واقع ایسپرس کیسینو پر رولیٹ اور سلاٹ مشینوں پر جوا کھیلتا رہا تھا۔وہ ہر ہفتہ ہزاروں پونڈز سے زیادہ کا جوا نہیں کھیلتا تھا۔ حسین کے کزن 36سالہ حسین یامن نے بتایا کہ اس کے بھائی مصطفیٰ نے اسے گھر میں مردہ پایا فیملی کا کہنا تھا کہ اس کی یہ عادت بری تھی کہ ایک دفعہ جوا شروع کر دے تو رکتا نہیں تھا۔سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق اس کی موت سے متعلق افسران تحقیقات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک کیس پر تحقیقات ہو رہی ہے کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔
تازہ ترین