• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا : طیارہ حادثہ ،متاثرہ خاندان کا امریکی طیارہ ساز کمپنی پر مقدمہ

انڈونیشیا کے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی فیملی نے امریکی طیارہ ساز کمپنی کے خلاف مقدمہ کردیا، حادثے میں تمام 189 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافر ڈاکٹرریو نندا کے والد نےامریکی ریاست الی نوائےمیں طیارہ ساز کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

متاثرہ فیملی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثے کی وجہ کمپنی کے نئے طیارے 737 میں فلائٹ کنٹرول سسٹم خرابی ہوسکتی ہے ۔ریو نندا کی رواں ہفتے شادی ہونی تھی،29 اکتوبر کو مسافر طیارہ جاوا کے سمندر میں گر کر تباہ ہواتھا۔

تازہ ترین