• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی فوج ضرور تشکیل دی جائے،جرمن چانسلرکی بھی حمایت

برلن(این این آئی)جرمن چانسلرانجیلا مرکل نے یورپی فوج کی تشکیل کی حمایت کی ہے۔ چند روز قبل فرانسیسی صدر ایمانویل ماکرون بھی بالکل اسی طرح کا بیان جاری کر چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی شہر اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمان سے خطاب کے دوران مرکل کا کہنا تھا کہ یورپی فوج کی تشکیل سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ ان ممالک کے مابین دوبارہ جنگ نہیں ہوگی۔ چند روز پہلے فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ یورپ کو امریکی فوج پر اپنا انحصار کم کرنا چاہیے۔ ان کے اس بیان پر امریکی صدر نے غصے کا اظہار بھی کیا تھا۔
تازہ ترین