• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے کبھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا ،جاپانی سائبر سیکورٹی کے وزیر کا اعتراف

ٹوکیو (جنگ نیوز) جاپان کے سائبر اور اولمپک سکیورٹی کے وزیر یوشیتاکا سوکورادا کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں کبھی کمپیوٹر کا استعمال نہیں کیا۔جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے نے گزشتہ ماہ 68 سالہ سوکورادا کو مذکورہ دونوں منصب سونپے تھے۔ اس سے قبل پارلیمنٹ میں 18 ماہ گزارنے والے سوکورادا کے پاس کوئی وزارتی منصب نہ تھا۔جاپانی وزیر نے بدھ کے روز پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خود کہا تھا کہ "میں نے کبھی کمپیوٹر کا استعمال نہیں کیا"۔

تازہ ترین