• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے وزیراعظم کی ہمشیرہ کے ساتھ این آر او کیا، اب حکومت اسکا کیا جواز دیگی؟ پیپلز پارٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے وزیراعظم کی ہمشیرہ کیساتھ این آر او کیا حکومت بتائے اسکے پاس اب اس این آر او کا کیا جواب ہے، پی ٹی آئی کی ایک اورمنافقت عوام کے سامنے آ گئی، بار بار این آر او کے خلاف بات کرنے والے اپنے خاندان کو این آراو دے رہے ہیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کا رویہ تضہیک آمیز اور غیر سیاسی ہے، وہ کہتے تھے ملک میں تبدیلی لائینگے مگر یہ کیسی تبدیلی ہے کہ ایک بہادر پولیس افسر کو ملک کے دارالخلافہ سے افغانستان اغوا کرکے قتل کردیا جاتاہے ۔
تازہ ترین