ٹھٹھہ(نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری پروڈکشن ٹھٹھہ نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ضلع میں وبائی بیماریوں کے باعث مرغیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت کے بعد پاکستان پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈائریکٹوریٹ کراچی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے ڈاکٹر اسد اللہ شاہ کی قیادت میں ضلع کے مختلف پولٹری فارموں کا دورہ کرکے مرغیوں کے اجزاء لیے جنہیں معائنہ کے لیے کراچی اور اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے، انہوں نے پولٹری فارم مالکان کو ہدایت کی کہ وہ مردہ مرغیوں کو پھینکنے کے بجائے گڑھے کھود کر دفنائیں اور مرغیوں کو ٹیکے لگوائیں تاکہ وبائی بیماریوں کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے واضح رہے کہ ضلع ٹھٹھہ میں اچانک پولٹری فارموں میں موجود مرغیوں میں بڑے پیمانے پر رانی کھیت اور سی آر ڈٰی نامی بیماریاں پھیلنے کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں مرغیاں مر رہی ہیں اور فارم مالکان کی جانب سے مری ہوئی مرغیوں کو گڑھے کھود کر دفنانے کے بجائے فیڈ کی خالی بوریوں میں بھر کر پھینکا جا رہا ہے جس کے باعث تعفن پھیل رہا ہے۔