• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن بینک فراڈ کرنے والا ملزم جھنگ سے گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد نے آن لائن بینک فراڈ کرنے والے ملزم کو جھنگ سے گرفتار کر لیا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم شعیب ہارون نے بتایا کہ آن لائن بینک فراڈ کے ذریعے ایبٹ آباد کے رہائشی محمد صدیق کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے منتقل کرنے کی شکایت پر تحقیقات کی گئیں ۔

تحقیقات کے دوران بینک فراڈ میں ملوث ملزم آصف کی نشاندہی ہو گئی جو بینک افسر بن کر فون پر صارفین کی معلومات حاصل کرتا تھا ۔

ملزم کو ایبٹ آباد کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے اکاؤنٹ سے رقم منتقلی کے الزام میں جھنگ سے گرفتار کیا گیا ۔

تازہ ترین