• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی بڑھ گئی، اسکردو میں پارہ منفی 6پر، کوئٹہ میں صفر کو چھو گیا


ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، اسکردو میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے 6درجے نیچے گر گیا، کوئٹہ میں پارے نے صفر ڈگری کو چھو لیا۔

کالام میں منفی 3، استور میں منفی 4، ہنزہ اوربگروٹ میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کم سے کم درجۂ حرارت سات، کراچی میں 19، لاہور میں 11، پشاور میں 7، مظفر آباد میں 4، فیصل آباداور ملتان میں 12جبکہ حیدر آباد میں کم سے کم درجۂ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے، محکمہ موسمیات نے آج بھی شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی رہنے کی پیشگوئی کی ہے،

کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم پھر سرد ہونا شروع ہوگیا ہے، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت2 اور ژوب میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دالبندین میں کم سے کم درجہ حرارت6، پنجگورمیں 11، خضدار میں12، سبی میں 13، تربت میں 14، گوادر میں 15، لسبیلہ میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کاامکان ہے۔

تازہ ترین