وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں سیف سٹی پروجیکٹ قائم کرنے اور ڈولفن فورس تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے بلاامتیاز کارروائی کیجائے ۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان دفتر میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو متعلقہ حکام نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی فورس بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کو مزید مضبوط کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا پولیس کو اپنا روایتی طریقہ کار ترک کرنا ہوگا وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں ڈلیور کرکے دکھائیں ۔
انہوں نے کہا پولیس درست ہوجائے تو آدھے مسلے حل ہوجاتے ہیں پولیس کو ضروری جدید آلات فراہم کریں گے اور نفری میں کمی کو بھی دور کیا جائے گا ۔
وزیر اعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس کی 5 نئی چیک پوسٹ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔