• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی معاملہ: جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی کے معاملے پر قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے تمام پہلوؤں پر تفتیش مکمل کرکے رپورٹ تیار کی اور سربمہر رپورٹ پر جے آئی ٹی کے تمام ممبران کے دستخط موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کو تفتیش کے لیے مزید وقت درکار نہیں۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی کے صاحبزادے کی جانب سے ان کے فارم ہاؤس کے قریب رہائش پذیر غریب خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد صورتحال خراب ہوئی تھی۔

وفاقی وزیر نے اس معاملے پر آئی جی اسلام آباد کو کئی مرتبہ فون کرنے کا اعتراف کیا ، یہ جھگڑا ابھی درمیان میں ہی تھا کہ آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی اور 14 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین