• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض کی بیٹی منزہ ہاشمی آج ”خبرناک“ کی مہمان ہوں گی

کراچی (جنگ نیوز) فیض کی بیٹی منزہ ہاشمی اور ڈمی انور مقصود اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کی رونق بڑھائیں گے۔ عائشہ جہانزیب کی آواز میں فیض کا کلام بھی شو کا لطف دوبالا کرے گا۔ ناظرین یہ بھی دیکھیں گے کہ فیض کی شاعری اپنے نام سے چھاپنے والا کس طرح پکڑا گیا۔ ”لاہور کی سڑکیں اور گوری میم سائیکل پر ، وقت آخر اور ”دامن“ کا دُکھ اور ماڈل تھانے چھِتر پرانے“ اِن تمام موضوعات پر بھی دلچسپ گفتگو ہوگی۔طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین