• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ ہسپتا ل کے باہرگندگی کے ڈھیر،تعفن سےگزرنامحال

پشاور(خبرنگار)کنٹونمنٹ بورڈہسپتال کے باہر گندگی کے ڈھیرلگ گئے تعفن سے وہا ں سے شہریوں کا گزرنامحال ہوگیا۔ پشاورکے کئی اہم مقامات پرجہاں تجاوزات کی بھرمارہے ٍتودوسری جانب ان علاقوں میں صفائی کی صورتحال بھی انتہائی ابترہے ۔صدر میں کنٹونمنٹ بورڈہسپتال کے باہربھی گندگی کی ڈھیر انتظامیہ کے صفائی کے حوالے سے دعوئو ں کی نفی کر رہے ہیں ،گندگی کے ڈھیر ہفتوں نہیں اٹھائے جاتے جس کے باعث میں سخت تعفن پھیلا ہے اور وہا ں سے گزرنا محال ہے گندگی وبدبوسے تاجربرداری بھی سخت پریشان ہے جبکہ تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ،شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ ہسپتال کے باہرگندگی کیلئے کوڑے دان رکھے جائیں اور ان کی بروقت صفائی یقینی بنائی جائے ۔
تازہ ترین