• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی پرانے نرخوں پر فراہمی کیلئےنان بائیوں کامظاہرہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) نان بائی ایسو سی ایشن نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مری روڈ پر مظاہرہ کیا، ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس بلوں میں نیا ٹیرف متعارف کروائے جانے کے بعد روٹی اور نان کی پرانے نرخوں پر فراہمی مشکل ہو چکی ہے لہذا حکومت نان بائیوں کو پرانے نرخوں پر گیس فراہم کرے، اس دوران وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور چیئرمین آر ڈی اے عارف عباسی جو پریس کلب میں تقریب سے خطاب کے بعد باہر نکل رہے تھے کو مظاہرین نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر علی نواز اعوان نے یقین دہانی کروائی کہ وہ نان بائیوں کے مطالبات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔
تازہ ترین