• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیات کا ہر ڈگری ہولڈر مفتی نہیں ہوسکتا، سعودی مفتی اعظم

ریاض(شاہدنعیم) سعودی مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ اسلامیات کی ڈگری رکھنے والا ہر شخص مفتی نہیں ہوتا۔مفتی بننے کیلئے بڑے علم اور فہم کی ضرورت ہوتی ہے،انہوں نے اسلامیات کے طلباءکو نصیحت کی کہ وہ یونیورسٹی سے منسلک ایام کے دوران زیادہ سے زیادہ علم و فہم حاصل کرنے کا اہتمام کریں، جو شخص الشریعہ کالج سے فارغ ہوجاتا ہے وہ اچھے راستے پر چل پڑتا ہے تاہم مفتی بننے کیلئے قرآن ، سنت اور علماو فقہا کی کتابوں میں دسترس پیدا کرنا ضرور ی ہے۔ اجتہا د کوئی آسان کام نہیں۔ یہ طویل تجربے کی بدولت حاصل ہوتا ہے۔
تازہ ترین