• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو بجلی ، گیس کی فراہمی کا انکشاف

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری اداروں کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو سروسز کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق ملتان میں محکمہ سوئی گیس ، میپکو ، پی ٹی سی ایل سمیت دیگر محکموں کی جانب سے غیر قانونی پرائیویٹ سکیمیں کو کنکشن فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ اس ضمن میں ایم ڈی اے کے این او سی کو طلب نہیں کیا جارہا ، ذرائع کے مطابق نجی سکیم مالکان کی طرف سےپرانا ابتدائی منصوبہ بندی کا سرٹیفکیٹ دکھا کر بجلی ، گیس کنکشن لگوائے جارہے ہیں ،واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں غیر قانونی پرائیویٹ کالونیوں کے بڑھتے رحجان پر کو ختم کرنے کے لئے میپکو، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ایم ڈی اے کے این او سی کے بغیر رہائشی کالونیوں میں سروسز مہیا نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جسے محکموں کی جانب سے نظر انداز کیا جارہا ہے ۔
تازہ ترین