• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ژوب کو آفت زدہ قرار دیاجائے،نجیب اللہ بابر

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی کارکن نجیب اللہ بابر نے کہا ہے کہ ضلع ژوب کو آفت زدہ قرار دیاجائے سات لاکھ آبادی والا ضلع ژوب خشک سالی سے دوچار ہے بارشوں کے نہ ہونے سے زمینداروں اور مالداروں کا برا حال ہے ایسے میں زراعت بھی تباہ ہوچکی ہے خشک سالی نے لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کرلیا ہے ضلع ژوب جو مون سون بارشوں کامرکز ہے جب بھی بارشیں ہوتی ہیں تو بارشوں کا پانی ندی نالوں میں ضائع ہوتا ہے اگر حکومت بارشوں کے پانی کی روک تھام کیلئے ژوب میں چھوٹے ڈیم بنائے تو خشک سالی پر کنٹرول کیاجاسکتا ہے ایسے میں زمینداروں اور مالداروں کو فائد ہ ہوگا وزیراعلیٰ  متاثرین کیلئے فوری موثر اقدامات ،امدادی سامان اور پیکیج کا اعلان کریں۔
تازہ ترین