• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشں کیخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے۔ آئی جی نے گزشتہ روز تھانہ ترنول پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم بخت منیر کی گرفتاری پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں اور بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے منشیات کے گھنائونے دھندے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ تھانہ ترنول پولیس نے گزشتہ روز نصف کلو آئس اور دو کلوگرام افیون برآمد کی تھی۔
تازہ ترین