• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 14فور رہائشیوں کی بنیادی سہولتیں نہ ملنے پر کشمیر ہائی وے بلاک کرنیکی دھمکی

اسلام آباد (جنگ نیوز) سیکٹر جی 14فور میں بنیادی سہولتیں ناپید ہونے پر رہائشی سراپا احتجاج بن گئے۔ پانی‘ صحت‘ سکول‘ سڑکیں اور سیوریج جیسی بنیادی سہولیات آج بھی میسر نہیں۔ فیڈرل گورنمنٹ ہائوسنگ ایمپلائز فائونڈیشن میں لوٹ مار اور کرپشن کی وجہ سے جی تیرہ اور جی چودہ چار میں ترقیاتی کام بار بار کے وعدوں کے باوجود شروع نہ ہو سکے۔ یہاں کے رہائشی پانی اور صحت کی سہولیات کو ترس رہے ہیں ۔ پانی کا ٹینکر دو سے اڑھائی ہزار میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز رہائشیوں نے اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے مطالبہ کیا کہ مسائل کو فی الفور حل کیا جائے بصورت دیگر کشمیر ہائی وے اور موٹر وے چوک کو بلاک کر دیا جائیگا۔
تازہ ترین